سیاست شرافت اور وضع داری کا نام، تقریروں میں گالیوں کا آغاز تحریک انصاف کی جانب سے ہوا: طارق فضل چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سیاست شرافت اور وضع داری کا نام ہے، تقریروں میں گالیوں کا آغاز تحریک انصاف کی جانب سے ہوا۔
وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی سخت باتوں کا جواب دیں لیکن مجبوراً دینا پڑتا ہے،آج بھی عمران خان نے کہا کہ چور کو چور نہ کہوں تو کیا کہوں ،کیا چوری ثابت ہوگئی ،قیادت پر جھوٹے الزامات بار بار لگائے جائینگے تو کارکن برداشت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تقریروں میں گالیوں کا آغاز تحریک انصاف کی جانب سے ہوا،سیاست شرافت اور وضع داری کا نام ہے ، ن لیگ کی کارکردگی کا فیصلہ انتخابات میں عوام کریں گے ، ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ۔