دو سال قبل مانسہرہ میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے انجام کو پہنچ گئے

دو سال قبل مانسہرہ میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے ...
دو سال قبل مانسہرہ میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے انجام کو پہنچ گئے

  

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )دو سال قبل مانسہرہ میں نوجوان طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دو سال پہلے خبر پختون خواہ کے شہر مانسہرہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا ،چلتی گاڑی میں تین نوجوانوں نے ایک کالج طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا بعد ازاں ملزمان کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا گیا ،اب عدالت کی جانب سے اس گھناﺅنے جرم میں ملوث قاری نصیر اور فیضان نامی جنسی درندوں کو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ حسین مشتاق نامی نوجوان کو پانچ سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف