حکومت نے قبائلی علاقوں میں سود لینے پر پابندی عائد کردی

حکومت نے قبائلی علاقوں میں سود لینے پر پابندی عائد کردی
حکومت نے قبائلی علاقوں میں سود لینے پر پابندی عائد کردی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت خیبر پختونخوا نے قبائلی علاقوں میں سود لینے پر پابندی عائد کردی۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق حکومت نے فاٹا میں سود لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سود سے متعلق ایکٹ نافذ کردیا ہے جس کے بعد قرضہ پر سود لینا جرم تصور ہوگا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پاٹا میں بھی سود سے متعلق ایکٹ نافذ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فاٹا میں سات ایجنسیاں اور خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع کے قبائلی علاقے شامل ہیں جبکہ پاٹا میں خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع شامل ہیں۔

مزید : پشاور