چین نے دنیا سے کہا میں پاکستان پر اعتماد کرتا ہوں، اربوں روپیہ لگانے جا رہا ہوں:احسن اقبال

چین نے دنیا سے کہا میں پاکستان پر اعتماد کرتا ہوں، اربوں روپیہ لگانے جا رہا ...
چین نے دنیا سے کہا میں پاکستان پر اعتماد کرتا ہوں، اربوں روپیہ لگانے جا رہا ہوں:احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ شروع کرنے سے پہلے چین نے پوری دنیا سے کہہ دیا تھا کہ میں پاکستان پر اعتماد کرتا ہوں اور وہاں اربوں روپیہ لگانے جا رہا ہوں،چین پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر رہا ہے۔ہمیں چین کا مشکور ہونا چاہیے کیونکہ جو سرمایہ کاری چاہیے تھی وہ چین نے فوری طور پر دی۔

سیاست شرافت اور وضع داری کا نام، تقریروں میں گالیوں کا آغاز تحریک انصاف کی جانب سے ہوا: طارق فضل چودھری

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ "میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک مکمل روڈ میپ کے تحت بنایاجارہا ہے، منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں،ہماری لانگ ٹرم منصوبہ بندی2030تک ہے۔ ٹیکنیکل ڈیزائن کے تحت منصوبے سی پیک میں شامل کیے جارہے ہیں جبکہ چین کی معاونت کے بعد منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔سی پیک کی وجہ سے سرمایہ کار پلانٹ لگا رہے ہیں اور سیمنٹ انڈسٹری اپنی پیداواربھی بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں میں35 ارب ڈالر کا کوئی قرضہ نہیں لیا جا رہا،چین صرف15ارب ڈالر انتہائی آسان شرائط پر دے رہا ہے۔ پاکستان چین کے لئے سٹریٹیجک پارٹنر ہے۔

ایک سوالا کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بجلی خرید کر ریکوری کریں گے اور ادائیگیاں بھی دی جائیں گیں،چین کے ساتھ ہائیڈل اور کول پروجیکٹس پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔گوادر میں پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کے لئے مختلف پلانٹس لگائے جا رہے ہیں، ڈیم کا پروجیکٹ بھی بہت جلد ملکمل کرلیا جائے گا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی کے توانائی بہران نے ہماری انڈسٹری کو تباہ کردیا تھا ،اب ہم آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے سیکیورٹی کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

مزید : اسلام آباد