سی پیک روٹ کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار،بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے:آئی جی گلگت بلتستان

سی پیک روٹ کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار،بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“سے ...
سی پیک روٹ کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار،بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے:آئی جی گلگت بلتستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ملزم کے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آئی جی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا نام عدنان ہے،مشکوک شخص کانام فورتھ شیڈول میں ہے،ملزم سے نفرت پر مبنی لٹریچر بھی پکڑا گیا ہے۔

لاہور تا فیصل آباد ریلی ،بلاول بھٹو زرداری پر جعلی نوٹوں کی بارش
ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،اس کو ریکی کرکے گرفتار کیا ہے،ملزم کے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے،یہ شخص علاقے کے سادہ لوح نوجوانوں کی بھرتی میں ملوث پایا گیا ہے۔