حکمرانوں کے جھوٹ پکڑ میں آنے لگ گئے، زمانہ بھولنے والا نہیں ،پی ٹی آئی یاد دلانے کے لئے موجود ہے:جہانگیر ترین

حکمرانوں کے جھوٹ پکڑ میں آنے لگ گئے، زمانہ بھولنے والا نہیں ،پی ٹی آئی یاد ...
حکمرانوں کے جھوٹ پکڑ میں آنے لگ گئے، زمانہ بھولنے والا نہیں ،پی ٹی آئی یاد دلانے کے لئے موجود ہے:جہانگیر ترین

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماءپاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے جھوٹ پکڑ میں آنے لگ گئے ہیں،اب زمانہ بھولنے والا نہیں ،پی ٹی آئی یاد دلانے کے لئے موجود ہے۔ن لیگ والوں نے ایک میڈیا سیل بنایا ہوا ہے جو جھوٹی خبریں بناتا ہے۔

سندھ طاس معاہدہ پانی کی تقسیم کا مفید اور آزمودہ میکنزم ، پاکستان معاہدے کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا :سینیٹر اسحاق ڈار

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام "پاور پلے"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے زبانی حملے شروع ہو گئے ہیں،وہ عدالت کو سوالوں کے جواب ہی نہیں دے سکے۔پاناما کیس پر پوری قوم کی نظریں ہیں،قطری کہانی کو ثابت کرنے کے لئے منی ٹریل دکھانا ہوگا۔پاناما کی وجہ سے شریف خاندان پر کرپشن کے واضح الزامات ثبوتوں کے ساتھ لگے ہیں،بیرون ملک پیسے کو گروی رکھ کرانہوں نے قرضہ لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب تک دستاویزات نہیں دکھائیں گے ان کی کہانی میں وزن نہیں آئے گا،20کروڑ عوام کے پیسے سے جائیدادیںبنائی گئیں۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اگر ان کی شوگرملیں نقصان میں ہوتی ہیں تو ان کے پاس دولت کہاں سے آئی؟حکمران چوہدری شوگر مل سے تنخواہ بھی لیتے ہیں،جو ٹیکس یہ دیتے ہیں وہ ان کی تنخواہوں پر ہوتے ہیں۔وزیر اعظم کے وکیل نے 18گھنٹے دلائل دیے،کوئی بھی ٹھوس بات نہ کی اور نہ ہی حقائق پر آئے ۔شریف خاندان کے وکیل کی جانب سے تسلی بخش جوابات نہیں دیے گئے،انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے بچوں نے اپنے والد کو52کروڑدیے تھے۔

مزید : اسلام آباد