بھارتی ریاست اترپردیش میں سکول بس ریت سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، طلبہ سمیت 25 افراد جاں بحق ، 50 زخمی

بھارتی ریاست اترپردیش میں سکول بس ریت سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، طلبہ سمیت 25 ...
بھارتی ریاست اترپردیش میں سکول بس ریت سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، طلبہ سمیت 25 افراد جاں بحق ، 50 زخمی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اترپردیش میں سکول بس ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں طلبہ سمیت 25 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 50 زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریت سے بھر ا ٹرک سکول بس ٹکراگیا  ،بس میں سوار 24طلبہ اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں،وہاں موجود 50افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیرکو جھنجھوڑنے کیلئے ایک بڑا چیلنج ،مسلم امہ مدد کےلئے فعال کردار ادا کرے :سینیٹر سرتاج عزیز

ریاستی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ مرنیوالے بچوں کی عمریں3سے 12سال ہے،سب کا تعلق گاﺅں ایتھاہ سے تھا،واقعہ علاقے میں شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی