دھونی نے کرس گیل کو پچھاڑ دیا ،ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں بلے باز بن گئے

دھونی نے کرس گیل کو پچھاڑ دیا ،ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے ...
دھونی نے کرس گیل کو پچھاڑ دیا ،ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں بلے باز بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹار بھارتی بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں بلے باز بن گئے۔مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، گیل نے 9221 رنز بنا رکھے تھے.

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔  انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے دھونی جب میدان میں اترے تو انہیں گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 106 رنز درکار تھے، انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، دھونی نے 134 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر گیل کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا. دھونی نے 285 ایک روزہ میچز میں 9250 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی10 سنچریاں اور 61 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -