آپ ﷺ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خواب میں آئے تو عافیہ نے پوچھا کہ میرا امتحان کب ختم ہونا ہے؟

آپ ﷺ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خواب میں آئے تو عافیہ نے پوچھا کہ میرا امتحان کب ...
آپ ﷺ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خواب میں آئے تو عافیہ نے پوچھا کہ میرا امتحان کب ختم ہونا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف عالم دین علامہ خادم حسین رضوی نے ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بار ڈاکٹر عارفیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے فون کیا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ آپ اتنی بڑی اسلامی کانفرنس کروارہے ہیں اس میں میری بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام ضرور لینا۔

عافیہ صدیقی کو امریکی قید میں 13 سال ہوگئے ہیں۔ اس کا نام اس کانفرنس میں ضرور لینا۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کہنے لگیں کہ جب میری بہن عافیہ صدیقی امریکی قید میں بہت تنگ ہوگئیں تو آپ ﷺ عافیہ صدیقی کے خواب میں آئے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ صدیقی نے مجھے خود بتایا کہ رسول ﷺ میرے خواب میں آئے ہیں۔ جب عافیہ صدیقی نے خواب میں آپ ﷺ کو دیکھا تو عافیہ نے پوچھا کہ حضور ﷺ میرا امتحان کب ختم ہونا ہے۔سوال پر حضور اکرم ﷺ آبدیدہ ہوگئے اور فرمایا کہ عافیہ یہ تیرا امتحان نہیں، یہ میری امت کا امتحان ہے کہ میری امت نے تجھے کب چھڑوانا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -