ڈرگ ٹربیونل نے عطائی ڈاکٹر کو 2سال قید ،90ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

ڈرگ ٹربیونل نے عطائی ڈاکٹر کو 2سال قید ،90ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی
ڈرگ ٹربیونل نے عطائی ڈاکٹر کو 2سال قید ،90ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ ٹربیونل نے غیرملکی طاقت کی ادویات فروخت کرنے پر عطائی ڈاکٹر اظہراحمد سعید کو 2سال قید اور 90ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

ڈرگ ٹربیونل میں چونیاں کے ڈرگ انسپکٹرنے غیرملکی طاقت کی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں عطائی ڈاکٹر اظہراحمد سعید کے خلاف چالان پیش کیا ،عدالت میں اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی گئی ،عدالت نے گزشتہ روز مجرم ڈاکٹر اظہر احمد سعید مذکورہ بالاسزاءکا حکم سنا دیا ہے ۔ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ اس کو ڈرگ انسپکٹر نے دوسری بار گرفتار کیا ہے اس سے قبل بھی ملزم کوجعلی ادویات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔