تسلیم کرتا ہوں کہ کل کا شو فلاپ تھا:نعیم الحق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق نے انتہائی حیران کن اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ ’تسلیم کرتا ہوں کہ کل کا شو فلاپ تھا،یہ ٹھیک ہے کہ ہمارے کارکن اپنا جلسہ سمجھ کر نہیں آئے لیکن انصاف کے حصول کے لئے طاہر القادری کے ساتھ ہیں‘۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ جلسے کا مقصد ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا تھا، مجموعی طور پر جو فیصلے کئے گئے، ان میں کچھ خامیاں رہ گئی تھیں، احتجاجی جلسے کا مقصد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ حاصل کرنا تھا، یہ ٹھیک ہے کہ ہمارے کارکن اپنا جلسہ سمجھ کر نہیں آئے لیکن انصاف کے حصول کے لئے طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں استعفوں کے معاملے پر غور ہو گا، اسمبلی میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کبھی قانون سازی نہیں کی گئی۔