نیتھن لیون نے ورلڈ کپ 2019 کا خواب نگاہوں میں سجا لیا

نیتھن لیون نے ورلڈ کپ 2019 کا خواب نگاہوں میں سجا لیا

سڈنی(یو این پی )کینگرو آف اسپنر نیتھن لیون نے ورلڈ کپ 2019ء کا خواب نگاہوں میں سجاتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی ان کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ ہموار کر سکتی ہے۔آسٹریلین ٹیم کو حالیہ نتائج کے پیش نظر ون ڈے میچز کے دوران اننگز کے وسط میں وکٹیں لینے والے خطرناک بالر کی ضرورت ہے اور ہر قسم کے حالات میں بہترین کارکردگی کے مالک نیتھن لیون بروقت جواب ثابت ہو سکتے ہیں۔ آف اسپنر کا کہنا ہے کہ وہ ہر سطح کی کرکٹ میں کامیابی کے ساتھ کھیلنے کیلئے اپنی پوری محنت کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی