پاکستان اور ورلڈ الیون کی ہاکی ٹیموں کے مابین پہلا مقابلہ آج کراچی میں ہو گا

پاکستان اور ورلڈ الیون کی ہاکی ٹیموں کے مابین پہلا مقابلہ آج کراچی میں ہو گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہاکی کے میدان آباد کرنے غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ٹیم میں ہالینڈ کے پانچ، اسپین کے چار، ارجنٹائن کے تین، جرمنی کے دو، آسٹریلیا اور بیلجیم کے ایک، ایک کھلاڑی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہال آف فیم میں شامل ماضی کے عظیم کھلاڑی فولرس جان بوولینڈر، جان اسکارے، پال لیجنز، امپائر ڈان پرائیر اور روب لاتحیور بھی پاکستان آئے ہیں۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 21جنوری کو لاہور میں ہوگا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں اچھے نتائج کی امیدیں روشن کی ہیں، پہلے روز کھلاڑیوں نے آٹھ گھنٹے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت ہالینڈ کے روڈیک واستوف کریں گے جنہیں سہیل عباس کے انکار کے بعد کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت جونیئر ٹیم کے کپتان جنید منظور کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی