پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی، سید سلطان شاہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی، سید سلطان شاہ

  

عجمان (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جب تک پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی تب تک پاکستانی بلائنڈ ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت کے پاکستان میں ورلڈ کپ کے میچزکھیلنے سے انکار پر ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی ٹیم بھارت کا دورہ کرچکی ہے اب دورے کی پہل بھارتی ٹیم نے کرنا ہے اگر ان کی ٹیم پاکستان کے دورے پر نہیں آئے گی تو پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں دنیا کی صف اول کی ٹیمیں ہیں فائنل میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ایونٹ کا فائنل 20 جنوری کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -