پاکستان آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ سے بچنے کیلئے کوشاں

پاکستان آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ سے بچنے کیلئے کوشاں

ویلنگٹن (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان کیویز کو سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کی تھی۔ مسلسل فتوحات کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے گرین شرٹس کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کو ہدف بنا لیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی