چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت موومنٹ آف دی ایئر قرار ، حسن علی آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ لے اڑے

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت موومنٹ آف دی ایئر قرار ، حسن علی آئی سی سی ...

دبئی (نیٹ نیوز)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کو مو منٹ آف دی ائیر جبکہ فاسٹ باؤلر حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر قرار دیا ہے۔آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان دبئی میں کیا گیاجس میں ایمرجنگ پلیئرآف دی ائیر کی کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان کے علاوہ بھارتی اسپنر کلدیب یادیو اور انگلش بیٹسمین ڈیوڈ مالان کو بھی نامزد کیا گیا تھا، تاہم ایوارڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی کے حصے میں آیا۔ایوارڑز مقابلے میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت کو مو منٹ آف دی ائیر قرار دیا گیا۔ قومی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔جسے دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھا۔آسٹریلوی کپتان اسٹون اسمتھ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے ۔ انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 1875 رنز اسکورکئے۔اسمتھ کے علاوہ اس کیٹیگری میں اسپنر ناتھن لیون، بھارتی ویرات کوہلی، کیوی قائد کین ولیمسن، جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا اور انگلش بولر جیمز اینڈرسن کے نام شامل تھے۔افغانستان کے اسپنر راشد خان ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے ۔امپائرنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے میرائس ایراسمس امپائر آف دی ائیر قرار پائے ٗ انہوں نے گزشتہ سال بھی بہترین امپائر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹر آ دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ویرات کوہلی نے گزشتہ سال 76.84 کی اوسط سے رنز بنائے جس پر انہیں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، جنہوں نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں 8 سنچریوں کی بدولت 77.80 کی اوسط سے 2 ہزار 203 رنز بنائے۔اس کے علاوہ ویرات کوہلی کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے تاہم اس ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں اسٹیو اسمتھ ، کوائنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، ڈیوڈ وارنر، چتیسر پجارا، بین اسٹوکس، ڈین ایلگر، روی چندرن ایشون مچل اسٹارک، کگیسو رابادا اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی