رومن رینز کانام بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنیوالوں میں آگیا

رومن رینز کانام بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنیوالوں میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(نیٹ نیوز)رومن رینز بلاشبہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں،کچھ عرصے پہلے امریکا کی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے اسٹرائیڈز کے تقسیم کار رچرڈ روڈرگیوز کو حراست میں لیا تھا، جس نے اپنے صارفین کے ناموں میں رومن رینز کے نام کا بھی انکشاف کیا۔یو ایس اٹارنی آفس کے مطابق ایک کروڑ ڈالرز مالیت کی غیرقانونی اینابولک اسٹرائیڈز فروخت کی گئیں۔ملزم نے رومن رینز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریسلر انتہائی منکسر مزاج ہیں، تاہم ایسی سورتحال جس میں آپ کو مقدمات کا سامنا ہو تو مجھے ان کا نام سامنے لانا پڑے گا ۔دوسری جانب رومن رینز نے اسٹرائیڈز کے تقسیم کار کو جاننے سے ہی انکار کردیا ہے جبکہ ماضی میں ویل نیس پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ بھی دیا ' میں نے کبھی رچرڈ روڈرگیوز یا اس کی کمپنی کے بارے میں نہیں سنا، میں نے لگ بھگ دو سال پہلے کی جانے والی اپنی غلطی سے سبق سیکھا تھا اور سزا بھی بھگتی تھی۔ اس کے بعد میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے گیارہ ڈرگ ٹیسٹ پاس کرچکا ہوں'۔