حسن علی آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر بننے پر خوشی سے نہال

حسن علی آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر بننے پر خوشی سے نہال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہملٹن(نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر حسن علی آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر بننے پر خوشی سے نہال ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ویڈیو پیغام میں پیسر نے کہا کہ ’’آئی سی سی کی جانب سے ایمرجنگ پلیئر منتخب ہونے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، اپنے والدین، بڑے بھائی، ٹیم، سینئر پلیئرز، منیجمنٹ خاص طور پر بولنگ کوچ اظہر محمود کا شکر گزار ہوں انہوں نے بولنگ بہتر بنانے میں بہت مدد کی، پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں، شائقین کا بہت شکریہ، مجھے اور پاکستان ٹیم کو اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں، ہمیں آپ کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے آج پلیئرز ایوارڈز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق حسن علی کو سال 2017ء4 کا ابھرتا ہوا کرکٹر قرار دیا گیا ہے، وہ ایمرجنگ پلیئر کا اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔