پاکستانی ٹیم وہیں آ کرکھڑی ہو گئی جہاں پہلے تھی، بازید خان

پاکستانی ٹیم وہیں آ کرکھڑی ہو گئی جہاں پہلے تھی، بازید خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کی بہت بڑی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم وہیں آ کر کھڑی ہو گئی ہے جہاں پہلے تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا بڑا مارجن لمح فکریہ ہے۔بازید خان کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں پاکستان کی بیٹنگ ہی نہیں، بولنگ بھی ناکام رہی ہے۔ ٹیم حسن علی سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر بیٹھی تھی کہ وہی جتوائیں گے جو درست نہیں۔ پاکستانی ٹیم کو نئی گیند سے کامیابیاں نہیں ملیں اور محمد عامر نئی گیند کے ساتھ مثر ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ ان کی کارکردگی میں مستقل مزاجی کا فقدان نظرآتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنگ میں کھیلنے کیلئے موسم سے ہم آہنگ ہوناپڑتاہے جس کیلئے وہاں زیادہ سے زیادہ پریکٹس میچ کھیلنا ضروری ہوتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی