آخری میچ جیت کر سیریز چار ایک کرنیکی کوشش کر ینگے، فخر زمان
ویلنگٹن(اے این این ) ویلنگٹن میں بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انڈور پریکٹس ۔پریکٹس کے لیے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ آخری میچ جیت کر سیریز چار ایک کرنے کی کوشش کریں گے، تمام کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور مورال بھی اچھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مثبت سوچ رہے ہیں تاکہ آخری میچ میں اچھا کھیل کر جیتیں اور ہم کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھے ہیں۔فخر زمان نے کہا کہ نئے گیند پر نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں مشکلات ہوئیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہر شعبے میں اچھی ہے، ہر کھلاڑی پرفوکس کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلین سویپ سے بچنے کیلئے تمام کھلاڑی اپنا پورا زور لگا دینگے۔