انڈر 19ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹرافی کی دوڑ سے باہر

انڈر 19ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹرافی کی دوڑ سے باہر

  

آکلینڈ ( نیٹ نیوز )نیوزی لینڈ میں کھیلے جا نے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کر نا پڑا جس کے بعد اس کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو گئے۔ جنوبی افریقا کے خلاف 76رنز سے شکست کاسامنا کر نا پڑا ،میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقا نے 8وکٹ پر 50اوورز میں 282رنز سکور کئے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 46ویں اوور کی تیسری گیند پر 206رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کو گروپ اے میں اپنے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8وکٹ سے شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا۔ٹورنامنٹ کے قواعد کے مطابق 16ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں چار گروپس کی پہلی دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلنے کی اہل ہوں گی اور دو ناکامیوں کے بعد ویسٹ انڈیز کے کوارٹر فائنل کھیلنے کے سارے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا نے اگلے مر حلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری گروپ میچ 20جنوری کو کینیا کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -