سرمئی اولمپکس ٗشمالی کوریا، جنوبی کوریامتحدہ پرچم تلے مارچ پر متفق

سرمئی اولمپکس ٗشمالی کوریا، جنوبی کوریامتحدہ پرچم تلے مارچ پر متفق

  

سیؤل (این این آئی)جنوبی کوریا اور شمالی کوریا سرمئی اولمپکس میں ایک ہی متحدہ پرچم تلے مارچ کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے یونییفکیشن کے وزیر نے بتایا کہ دونوں ممالک نے سرحدی گاؤں پنمنجوم میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیونچینگ میں ہونے والی تقریب میں دونوں ممالک کے ایتھلیٹس ایک ساتھ ان کے خطے کو نمایاں کرنے والے متحدہ پرچم تلے مارچ کریں گے۔کوریائی ممالک کے اس اقدام کے لیے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی منظوری کی ضرورت ہے جس سے رواں ہفتے مشاورت کی جائے گی۔دونوں ممالک کے درمیان ویمن آئس ہاکی کی ٹیم کو مشترکہ طور پر میدان میں اتارنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے جو خطے میں تاریخ رقم کرے گا۔

Back to Conv

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -