شاہ فیصل کلب نے بوستان جمخانہ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

شاہ فیصل کلب نے بوستان جمخانہ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ویسٹ زون ون ڈے کرکٹ کپ میں شاہ فیصل کلب نے بوستان جمخانہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بوستان جمخانہ نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ عبدالخالق نے 55، احمد علی نے50 اور فہیم خان نے 32 رنز بنائے۔ شاہ فیصل کے علی منظور اور محمد اویس دو دو جبکہ بابر منظور نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں شاہ کلب نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ گوہر حفیظ بٹ نے 66، محمد الیاس 60 اور بابر منظور نے 34رنز بنائے۔ بوستان جمخانہ کی طرف سے حسن مختار نے 2، عدنان رحمانی نے اور فہیم خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی