سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا

سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا

اسلام آباد(این این آئی) سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ،نو کھیلوں کو مرحلہ وار منعقد کروایا جائیگا ۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہونگے مقابلوں میں ملک بھر سے سو سے زائد سپیشل پلیئرز شریک ہیں ۔جمعرات کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا نے ایونٹ کا افتتاح کیا 26جنوری سے دوسرے مرحلہ میں لاہور میں فٹبال ,پاور لفٹنگ اور بوچے کے مقابلے ہونگے تیسرے مرحلے میں کراچی میں 18فروری سے باسکٹ بال ,سوئمنگ,سائیکلنگ ,لان ٹینس کے مقابلے ہونگے ۔چوتھے مرحلے میں اتھلیٹکس کے مقا بلے مارچ میں پشاور میں ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی