سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ، اسلام آباد جنز نے لاہور ہاکس کو ہرا دیا

سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ، اسلام آباد جنز نے لاہور ہاکس کو ہرا دیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پانچویں سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد جنز نے لاہور ہاکس کو 49-20 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جنز کی ٹیم نے نویں منٹ میں بلال کے ذریعے ٹرائی کرکے برتری حاصل کرلی جو بلال خان نے ہی کنورٹ کرلی۔ پھر 15 ویں منٹ میں سعد عارف نے ٹرائی سکور کرکے برتری کو مستحکم کرلیا۔ہاکس کی طرف سے عارف نے 19 ویں منٹ میں پنلٹی سکور کرکے تین پوائنٹس حاصل کیے۔22 ویں منٹ میں اسلام آباد کی طرف سے ابراہیم نے ٹرائی سکور کی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ہاکس کی طرف سے عارف نے ایک اور پنلٹی لگا کر اپنا سکور 6 کرلیا۔ ہاف ٹائم پر اسلام آباد جنز 17 جبکہ لاہور ہاکس 6 تھا۔ دوسرے ہاف میں اسلام آباد کی ٹیم چھائی رہی۔ اسلام آباد کی طرف سے حماد نے تین ، رومیل نے دوٹرائیز سکور کیں۔ لاہور ہاکس کی طرف سے وقاص اور عارف نے ایک ایک ٹرائی سکور کیں۔ اس طرح اسلام آباد جنز رگبی کلب نے لاہور ہاکس رگبی کلب کو 49-20 سے ہرا دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -