آسٹریلین اوپن، تائیوان کی وائی کے ہاتھوں گاربین کو اپ سیٹ شکست

آسٹریلین اوپن، تائیوان کی وائی کے ہاتھوں گاربین کو اپ سیٹ شکست

  

سڈنی(نیٹ نیوز)عالمی نمبرایک سیموناہالپ اور روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا آسٹریلین اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، تائیوان کی سووائی نے بھی میدان مار لیا۔ روسی ٹینس کوئین شراپووا نے لٹویا کی اناستاسیا کو ہرایا۔ سپین کی گاربین مگوروزاکو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں تائیوان کی سو۔وائی نے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ مردوں میں آسٹریلیا کے ڈومنیک تھیم نے امریکی کھلاڑی ڈینس کڈلا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ عالمی نمبرایک سیموناہالپ حریف ایوجینی بوچرڈکے خلاف 6-2,6-2سے آسان فتح حاصل کرکے آسٹریلین اوپن کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی ۔رومانیہ کی ٹاپ سیڈڈکھلاڑی نے مارگریٹ کورٹ ایرینامیں کینیڈاکی کھلاڑی کوہرانے میں صرف ایک گھنٹہ اورپانچ منٹ لئے ،وہ آخری رہ جانے والے سولہ کھلاڑیوں کے مقابلوں میں ہفتہ کوامریکہ کی ان سیڈڈکھلاڑی لارین ڈیوس کے خلاف میچ کھیلیں گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -