پاکستان سٹاک مارکیٹ ، تیزی کے باعث انڈیکس میں 222پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، تیزی کے باعث انڈیکس میں 222پوائنٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس کی 43400اور43500کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،سرمایہ کاری مالیت میں مزید33ارب65کروڑ روپے سے زائدکاضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت77.38 فیصدزائد جبکہ57.96فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز166پوائنٹس کی مندی سے ہوا،تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،کیمیکل بینکنگ ،سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 44000کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تاہم سیاسی افق پر چھاگئی بے یقینی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 44000کی حدبرقرار نہ رکھ سکااور اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس221.91پوائنٹس اضافے سے43580.88 پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر383کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے222 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ اضافہ،152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں33ارب65 کروڑ 21لاکھ85 ہزار581روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر89 کھرب 87 ارب84 کروڑ4لاکھ72ہزار423روپے ہوگئی۔ جمعرات کو مجموعی طور پر26کروڑ84 لاکھ57ہزار330 شیئرز کا کاروبار ہوا جو بدھ کی نسبت11کروڑ71لاکھ 19ہزار600 شیئرززائد ہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے صنوفی ایونٹس کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت 70.45 روپے اضافے سے1479.56روپے اورہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت57.22روپے اضافے سے1201.72 روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی شیلڈکارپوریشن کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت22.93 روپے کمی سے435.69 روپے اورنیشنل ریفائنری کے حصص کی قیمت22.84روپے کمی سے434.13روپے ہوگئی۔جمعرات کو ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ75 لاکھ79 ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت1.07روپے اضافے سے31.93 روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ26 ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت40پیسے اضافے سے8.62 روپے پر بند ہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس121.91پوائنٹس اضافے سے22105.54پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس309.21پوائنٹس اضافے سے73592.42پوائنٹس اور کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس118.06 پوائنٹس اضافے سے31229.84 پوائنٹس پر بند ہوا

مزید :

کامرس -