چینی کارساز کمپنی کیوبا کی سیاحتی مارکیٹ میں داخل ہو گئی

چینی کارساز کمپنی کیوبا کی سیاحتی مارکیٹ میں داخل ہو گئی

  

ہوانا (آئی این پی ) چین کی کار ساز کمپنی گوانگ جو آٹو موبائل گروپ موٹر (جی اے سی موٹر) نے دونوں ممالک کے درمیان سیع تر اقتصادی و تجارتی تعاون کے طورپر کیوبا کی سیاحت سے متعلق ایک کمپنی کو اپنی گاڑیاں پیش کیں ، کیوبا کے نیشنل ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں جی اے سی موٹر کے اسسٹنٹ جنرل منیجر فوجن ہائی نے جی اے 8اور جی ایس کاریں پیش کیں ۔

جو کیوبا کی وزارت سیاحت کی ملکیت کرایوں پر کاریں دینے والی مقامی کمپنی ٹرانسٹر کے بیڑے میں شامل کی جائیں گی ، اپنی تقریب میں فو نے کہا کہ چین کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے ۔

کہ کیوبا کو ان مصنوعات کی سپلائی کیلئے جی اے سی موٹر جیسی کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -