کیلٹک کے مڈ فیلڈر لیام نے کلب باری کے ساتھ معاہدہ کرلیا

کیلٹک کے مڈ فیلڈر لیام نے کلب باری کے ساتھ معاہدہ کرلیا

  

میلان(نیٹ نیوز)کیلٹک کے مڈ فیلڈر لیام ہینڈرسن نے اطالوی سیری اے بی کلب باری کے ساتھ کامیاب ٹرائل کے بعد مستقل معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں،اس بات کی تصدیق دونوں کلبوں نے گزشتہ روز کی ہے۔کیلٹک نے ایک بیان میں کہا کہ لیام اب اٹلی میں نئے فٹبال چیلنج کا سامنا کرنے جارہے ہیں اور کیلٹک میں ہر کوئی باری کی اس کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔21سالہ کھلاڑی کیلٹک یوتھ اکیڈمی کے ذریعے سامنے آئے اور دسمبر2013ء میں مودرویل کے خلاف اپنا سینئر ڈیبیو کیا اور 36مقابلوں میں3گول سکور کئے تاہم اکتوبر میں ڈونڈی کے خلاف میچ کے ساتھ رواں سیزن میں وہ صرف ایک مرتبہ نمائندگی کرسکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -