چینی حکومت کوشش کے باوجود مقامی قرضوں کی شرح کم نہ کرسکی

چینی حکومت کوشش کے باوجود مقامی قرضوں کی شرح کم نہ کرسکی

  

بیجنگ (آن لائن)چینی حکومت کی طرف سے کمی کی کوششوں کے باوجود مقامی قرضوں کی شرح دوگنا ہوگئی ہے، اقتصادی ماہرین اس صورتحال کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے لئے اقتصادی بحران کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران چینی حکومت نے مقامی قرضوں کا حجم 188.2ارب یوان کم رکھنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق2008 کے عالمی اقتصادی بحران کے بعد چینی حکومت کے مقامی قرضوں کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے جو 2016 تک جی ڈی پی کے 234 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔

مزید :

کامرس -