نیشنل بینک آف پاکستان کسٹمز ہاؤس برانچ کی اپ گریڈیشن

نیشنل بینک آف پاکستان کسٹمز ہاؤس برانچ کی اپ گریڈیشن

لاہور( کامرس رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان کی کسٹمز ہاؤس برانچ کو اپ گریڈ کر کے جدید اور باسہولت برانچ میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ بینک کے کسٹمرز کو اعلیٰ معیار کی مستعد اور فعال خدمات فراہم کی جا سکیں۔نیشنل بینک اپنی برانچوں کے انفراسٹرکچر پر سرگرمی سے کام کررہا ہے تاکہ ان کے نظام کو بہتر بنا کر کسٹمرز کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں ۔ قوم کا بینک ہونے کی حیثیت سے یہ اقدام اس کے ویژن کے مطابق ہے۔کسٹمز ہاؤس برانچ کی بحالی کاکام اپریل 2017ء میں بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد کی خصوصی ہدایات پرشروع کیا گیا تھااوربحالی کے بعد برانچ کا اب افتتاح کیا گیا ہے۔ نیشنل بینک کسٹمز ہاؤس کے چیف کلکٹر آف کسٹمز )اپریزمنٹ)، عبدالرشید شیخ ، چیف کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) منظور حسین کے علاوہ دیگر کسٹمز حکام اور بینک کے اعلیٰ عہدیداران بھی موقع پر موجود تھے۔بحالی کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد نے کہا،’’چارج لینے کے بعد جب میں نے پہلی مرتبہ اس برانچ کا دورہ کیا تو مجھے اس کے سیٹ اپ ، جگہ کی تنگی، ہجوم اوربد انتظامی دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی تھی۔

ہماری سہولتوں سے استفادہ کرنے والے اپنے معزز کسٹمرز کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کی غرض سے یہ بات بہت اہم تھی کہ ان کے ساتھ عزت سے پیش آیا جائے اور انہیں ایسا آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ ہماری خدمات کو بہترین انداز ، باعزت اور وقار کے ساتھ استعمال کر سکیں۔میں نے ہمیشہ ادارے کے کلچراور اس کے بارے میں ایسے تاثر کی تبدیلی پر زور دیا ہے جس سے کسٹمر کا اعلیٰ اطمینان جھلکتا ہو۔نیشنل بینک اپنے معزز کسٹمرز کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے کوئی کمی نہیں چھوڑے گاتاکہ وہ بلانقص بینکاری کا تجربہ حاصل کر سکیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بینک دیگر برانچوں میں بھی سہولتوں کی اپ گریڈیشن جاری رکھے گا۔چیف کلکٹر آف کسٹمز )اپریزمنٹ) ، عبدالرشید شیخ اور چیف کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) منظور حسین نے کہا کہ دونوں سرکاری اداروں کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اوریہ بات متاثر کن ہے کہ نیشنل بینک نے اپنا وعدہ انتہائی کم وقت میں پورا کر دیا ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹمز ، چیئرمین، محمد ارشد جمال، آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین،قمر عالم، کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر، فیصل مشتاق، کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری، واثق حسین خان اور دیگر عہدیداران بھی موقع پر موجود تھے جنہوں نے برانچ میں موجود سہولتو ں کو جدید بنانے کے لیے بینک کی کوششوں کو سراہا۔بحالی کی بعد برانچ کی افتتاحی تقریب میں بینک کے گروپ ہیڈ کمرشل اور ریٹیل بینکنگ گروپ، عاصم اختر، گروپ ہید، آپریشنز محسن فرقان،گروپ چیف اسیٹس ریکوری گروپ طارق جمالی، گروپ ہیڈ لاجسٹکس شاہد ڈار، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ، نیٹ ورک اینڈ پلاننگ فیصل احمد، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ اسد سلیم، ریجنل ہیڈ کراچی طارق لطیف انصاری اور ریجنل منجمنٹ ٹیم کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔نیشنل بینک کسٹمز ہاؤس برانچ بینک کی تمام برانچوں میں سب سے بڑی برانچ ہے جس کی ٹرانزیکشز کا حجم سب سے زیاد ہے۔ یہ کسٹمز حکام کے قریبی تعاون سے کام کرتی ہے۔ کسٹمرز کی ان کی ضروریات پورا کرنے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے یہ بات ضروری تھی کہ وہ اپنے اوقات کار میں اضافہ کرےْ نیشنل بینک کا عملہ اس ضرورت کو پورا کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

مزید : کامرس