چھ سال کے دوران پاکستان کیبلز لمیٹڈکے نفع میں مسلسل اضافہ کا رجحان رہا

چھ سال کے دوران پاکستان کیبلز لمیٹڈکے نفع میں مسلسل اضافہ کا رجحان رہا

  

اسلام آباد(آن لائن)گذشتہ مالی سال 2017 کے دوران پاکستان کیبلز لمیٹڈ نے 479 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔ پی سی اے ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چھ سال کے دوران کمپنی کے نفع میں مسلسل اضافہ کا رجحان رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012 کیلئے کمپنی کا خالص منافع 140 ملین روپے اور فی حصص آمدن 4.92 روپے، مالی سال 2013 کے دوران خالص منافع 173 ملین روپے اور فی حصص آمدنی 6.08 روپے، مالی سال 2014 کیلئے بعداز ٹیکس آمدن 222 ملین روپے اور فی حصص آمدنی 7.81 روپے جبکہ مالی سال 2015 کے دوران کمپنی کی بعداز ٹیکس آمدنی 189 ملین روپے اور فی حصص آمدنی 6.65 روپے رہی۔مالی سال 2016 کیلئے کمپنی کی بعداز ٹیکس آمدن 264 ملین روپے اور فی حصص آمدنی 9.29 روپے رہی۔ مالی سال 2017 کے دوران کمپنی کا خالص منافع 479 ملین روپے تک بڑھ گیا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 17 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو گذشتہ چھ برسوں کے دوران کمپنی کی سب سے زیادہ آمدنی رہی ہے۔

مزید :

کامرس -