انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں4پیسے کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں4پیسے کمی جبکہ ...

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں1پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالرکی قیمت میں4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید110.56روپے سے گھٹ کر 110.52روپے اور قیمت فروخت110.66روپے سے گھٹ کر110.62روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔

،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید111.80روپے اور قیمت فروخت112.10روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوروپے کے مقابلے میں یوروکی قدرمیں30پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدرایک روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالتریب یورو کی قیمت خرید136.00روپے سے بڑھ کر136.30روپے اور قیمت فروخت138.00روپے سے بڑھ کر138.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 153.50 روپے سے بڑھ کر154.50روپے اور قیمت فروخت 155.50 روپے سے بڑھ کر156.50روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال،یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.80روپے اور قیمت فروخت30.10روپے ،یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.40روپے اور قیمت فروخت30.70روپے اورچینی یوآن کی قیمت 17.25روپے اور قیمت فروخت18.25روپے پرمستحکم رہی ۔

مزید : کامرس