ویٹرنری یونیورسٹی آفیسر سٹاف ایسو سی ایشن کی عمر ہ کیلئے قر عہ اندازی

ویٹرنری یونیورسٹی آفیسر سٹاف ایسو سی ایشن کی عمر ہ کیلئے قر عہ اندازی

لاہور( کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی آفیسر سٹاف ایسو سی ایشن نے گذشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے لئے آفیسر کے انتخاب کے لئے قر عہ اندا زی کا انعقا د کیا ۔ وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے تقریب کی صدارت کی اور عمرہ کی سعادت حا صل کر نے کے لئے قر عہ اندا زی سے نکلنے والے خوش نصیب کے نام کا اعلان کیا جس میں یونیورسٹی کے رجسٹرار سجاد حیدر کا قر عہ اندا زی میں نا م نکلا جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں یواس پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، آفیسرز سٹا ف ایسو سی ایشن کے صدر زاہد حسین کے علا وہ یو نیورسٹی کے ایڈ منسٹر یشن افسران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔ اُس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے وا ئس چا نسلر ڈاکٹر پا شا نے عمرہ کے لیئے نام نکلنے پررجسٹرار سجاد حیدر کو مبارکباد پیش کی نیز آفیسر سٹاف ایسو سی ایشن کو مقد س روا یت شرو ع کر نے کے اقدام کو سراہا نیزتمام ملا زمین کو یو نیو ر سٹی کی تر قی کے لیئے آپس میں اتحاد و تعا ون کے ساتھ ملکر کام کر نے کی تا کید بھی کی۔دریں اثنا ہیڈ انسٹی ٹیو ٹ آف کلینک فار پولٹر ی اینڈ فش میڈیسن یونیورسٹی آف ویٹر نری میڈیسن ویا نا آسٹر یا سے پرو فیسر ڈاکٹر ما ئیکل ہیس نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا سے ملا قات کی ۔بعد ازیں ما ئیکل ہیس نے پولٹر ی فارمنگ سے متعلقہ دنیا بھر میں ایڈینو وا ئرس سے پیدا ہو نے والی بیماریو ں کے مختلف پہلو ؤ ں پر روشنی ڈالی اُس مو قع پر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انڈسٹری سے پولٹر ی ما ہر ین کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی۔

مزید : کامرس