بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ :سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ :سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی

کراچی (اکنامک رپورٹر) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید200روپے سستاہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1339ڈالرسے گھٹ کر1330ڈالر ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں باالترتیب فی تولہ قیمت 200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں171روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 57200 روپے سے گھٹ کر57000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 49028 روپے سے گھٹ کر48857روپے ہوگئی۔

جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت 850روپے پرمستحکم رہی۔

مزید : کامرس