چین کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2017ء میں 129.4بلین امریکی ڈالر کا اضافہ
بیجنگ (آئی این پی ) چین کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر2017ء میں 129.4بلین ڈالر کے اضافے سے گذشتہ سال کے اواخر میں 3.1399ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے، غیرملکی زرمبادلہ کے تبادلہ کے سرکاری محکمہ( ایس اے ایف ای ) کے مطابق فروری سے دسمبر تک کے گیارہ مہینوں میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔