چین میں نومبر 2017ء میں امریکی کرنسی نوٹوں کی ملکیت میں کمی

چین میں نومبر 2017ء میں امریکی کرنسی نوٹوں کی ملکیت میں کمی

واشنگٹن (آئی این پی ) چین نے اکتوبر میں امریکی ٹریژری سکیورٹیز کی ملکیت میں 8.4بلین امریکی ڈالر شامل کرنے کے بعد نومبر 2017ء میں ملکیت میں کمی کر دی ، امریکی سکیورٹیز کی چینی ملکیت گذشتہ سال نومبر میں 12.6بلین ڈالر کی کمی سے 1.1766ٹریلین ڈالر ہو گئی ، چین اب بھی امریکی کرنسی رکھنے والا بدستور سب سے بڑا ملک ہے جبکہ جاپان امریکی کرنسی نوٹ رکھنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔

، اس نے بھی زیر تبصرہ مدت میں اپنی ملکیت میں .9بلین ڈالر کی کمی کی ہے اور اب اس کے پاس 1.0841ٹریلین ڈالر کی کرنسی ہے ،چین کے غیرملکی زرمبادلہ کے سرکاری محکمہ جو کہ ملک کا غیرملکی زرمبادلہ کا سب سے بڑا ریگولیٹر ہے حال ہی میں غیرملکی میڈیا کی اس رپورٹ کو مسترد کیا ہے کہ چین امریکی کرنسی نوٹوں کی خریداری میں کمی کرنے یا بالکل روکنے پر غور کر رہا ہے ،فاریکس ریگولیٹر نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ چین کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو متنوع اور مرکزیت سے آزاد کئے جانیوالے طریقے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے تا کہ اثاثوں کی حفاظت کی جائے اور مالیت کے لحاظ سے ان میں بتدریج اضافے کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : کامرس