پام آئل کی درآمدات کا حجم 18.6 ارب روپے ریکارڈ

پام آئل کی درآمدات کا حجم 18.6 ارب روپے ریکارڈ

اسلام آباد (آن لائن) کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 1.06 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2017 کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 18.6 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اکتوبر 2017 کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 18.8 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2017 کے مقابلہ میں نومبر 2017 کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس