ہیری پوٹر سیریز کی 'نئی فلم'ریلیز کردی گئی
لاس اینجلس(آن لائن)ہیری پوٹر سیریز کے رائٹس رکھنے والے اسٹوڈیو وارنر برادرز کی منطوری سے ہیری پوٹر کا ان آفیشل ہیری پوٹر پریکوئیل کو ریلیز کردیا گیا ہے جو کہ اس سیریز کے ولن والڈیمورٹ کے اوپر مبنی ہے۔فلم ' والڈیمورٹ: اوریجنز آف دی ہائیر' پچاس منٹ پر مبنی ہے جس میں گریشیا میک لیگن یعنی گریفنڈر کے وارث کو دکھایا گیا ہے جو ٹام ریڈل کو تلاش کررہا ہوتا ہے۔اس فلم میں ماضی کے فلیش بیک، کاسٹیومز، اسپیشل ایفیکٹس اور خوبصورت سیٹس کا امتزاج نظر آتا ہے۔2016 میں ٹرائی اینگل فلم پروڈکشن نے کک اسٹارٹر پر فنڈنگ شروع کی تھی مگر وارنر برادرز کی جانب سے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر اسے ختم کرنا پڑا۔اس فلم میں بیان کیا گیا ہے کہ ایک طالبعلم ٹام ریڈل کس طرح والڈیمورٹ بن جاتا ہے اور ہوگورٹ سے نکلنے کے بعد اتنے برسوں تک اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے، جو اصل سیریز میں بیان نہیں کیا گیا۔