لالہ سدھیرکی 21 ویں برسی آج منائی جائے گی

لالہ سدھیرکی 21 ویں برسی آج منائی جائے گی
 لالہ سدھیرکی 21 ویں برسی آج منائی جائے گی

  

لاہور (فلم رپورٹر)لالہ سدھیرکی 21 ویں برسی آج منائی جائے گی ۔ لالہ سدھیر پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار،ہدایت کاراور فلم ساز تھے ۔لالہ سدھیر 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شاہ زمان آفریدی تھا لیکن فلم انڈسٹری میں وہ لالہ سدھیر کے نام سے مشہور ہوئے انہوں نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے فلموں میں ان کا کردارہمیشہ ایک بہادر انسان کا ہوتا تھا اس لئے انہیں جنگجو ہیرو بھی کہا جاتا تھا ۔ لالہ سدھیر نے اپنے دور کی معروف ترین فلمی اداکاراؤں نور جہاں،صبیحہ خانم،شمیم آراء، نیئر سلطانہ، فردوس، بہار ، رانی اور دیگر کے ساتھ بطور ہیرو اداکاری کے جوہر دکھائے۔لالہ سدھیر کی معروف ترین فلموں میں دلا بھٹی‘ماہی منڈا،یکے والی، سسی، باغی، مان پتر،جی داراور دیگر قابل ذکر ہیں ۔لالہ سدھیر 19جنوری1997ء کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

مزید : کلچر