جاہل لوگوں نے ہماری انڈسٹری کا بیراغرق کیا:قاسم وارثی

جاہل لوگوں نے ہماری انڈسٹری کا بیراغرق کیا:قاسم وارثی
 جاہل لوگوں نے ہماری انڈسٹری کا بیراغرق کیا:قاسم وارثی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لارجس ایونٹ منیجمنٹ کے سی ای او اور ٹیلنٹ پروموٹر قاسم وارثی نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے عوام میں ان کی پذیرائی ہے فلموں میں بھی جوش کی بجائے ہوش سے کام لیا ہوتا تو آج یہ صورتحال مختلف ہوتی۔ قاسم وارثی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ ان میں پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کا جوش کی بجائے ہوش سے منصوبہ بندی کرنا ہے اور جہاں تک فلم انڈسٹری کا تعلق ہے تو اس کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا سب سے زیادہ کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔انڈسٹری کی بہتری کیلئے سب سے پہلے جاہل لوگوں سے جان چھڑانا ہوگی پھر کہیں جاکر ہمیں کامیابیاں ملنا شروع ہوں گی۔ہم سب کو ایک دوسرے کوساتھ لیکر چلنا ہے۔

مزید :

کلچر -