ہریتک روشن اپنے دادا کو کنسرٹ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرینگے

ہریتک روشن اپنے دادا کو کنسرٹ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرینگے
 ہریتک روشن اپنے دادا کو کنسرٹ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرینگے

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن 20جنوری کو اپنے والد راکیش روشن اور انکل راجیش روشن کے ساتھ مل کر اپنے دادا روشن لال نگرتھ کو ایک کنسرٹ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریتک روشن اپنے دادا روشن لال نگرتھ جو 50اور60کی دہائی کے مشہور و معروف میوزک کمپوزر تھے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنے والد راکیش روشن اور انکل راجیش روشن کے ساتھ مل کر ایک کنسرٹ منعقد کریں گے جس میں اپنے روشن کی یادوں کو تازہ کیا جائے گا۔ کنسرٹ میں الکا یاگنک، کمار سانو،ادت نارائن ور ابھیجیت پرفام کریں گے۔ کنسرٹ میں ہریتک کی مشہور فلموں کے گانے سنائے جائیں گے جن میں فلم ’’ملہار‘‘، ’’تاج محل‘‘، ’’انہونی‘‘ اور ’’نو بہار‘‘ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -