پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا نیب اچھی طرح سے جائزہ لے، عثمان حمزہ

پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا نیب اچھی طرح سے جائزہ لے، عثمان حمزہ

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف این اے 130 کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ صرف (ن) لیگ کے پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا نیب اچھی طرح سے جائزہ لینا شروع کردیں تو پنجاب کے حکمران روز ہی نیب میں پیش ہوتے ہوئے دکھائی دیں گے کیونکہ پنجاب میں بڑے بڑے منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے قومی خزانے کی لوٹ مار کرکے ان کے سیاسی وفاداروں نے شریف خاندان کی تجوریوں میں اربوں بھر دیئے اور خود بھی کروڑوں کی لوٹ مار کی ہے قوم کا مطالبہ ہے کہ ان سے قومی خزانے کی لوٹ مار کا حصاب لیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4