عوام نے ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی سازش ناکام بنا دی، شہباز غوث

عوام نے ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی سازش ناکام بنا دی، شہباز غوث

  

لاہور (پ ر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز غوث نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چالیس جماعتیں مل کر بھی مال روڈ پر جلسہ نہ کر سکیں، عوام نے لاشوں کی سیاست کو مسترد کر دیا اور ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی سازش کرنے والوں کی سازش ناکام بنا دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پورے ملک سے کارکن اکٹھے کئے، اس کے باوجود اپوزیشن رہنماؤں کو خالی کرسیوں سے خطاب کرنا پڑا جو استعفیٰ لینے آئے تھے، وہ خود استعفیٰ کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، عوام جانتی ہے کہ کس نے کام کیا اور کس نے صرف تنقید برائے تنقید اور احتجاج برائے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو طاہر القادری کے عقیدت مندوں نے بھی ان کے جلسوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔ مال روڈ فلاپ شو کے بعد یہ بات مزید واضح ہو گئی کہ عوام کس کو پسند کرتے ہیں اور کس کو ناپسند۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -