عمران خان الفاظ واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں، اشرف بھٹی

عمران خان الفاظ واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں، اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نہائت دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ جس پارلیمنٹ میں جانے کے لئے عمران خان اور شیخ رشید مرے جارہے ہیں آج وہ اسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رہے ہیں ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان ابھی بھی شیخ رشید کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں اور پارلیمنٹ جیسے مقدس ایوان کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کررہے ہیں عمران خان بتائیں وہ اپنی طرف سے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ اسی پارلیمنٹ میں جائیں گے تو وزیراعظم بنیں گے وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں ۔حلقہ این اے 129کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ لاہور کے کامیاب جلسے کے بعد نواز لیگی حکومت کی رخصتی تیار ہو چکی ہے ۔

بڑے میاں کے بعد اب چھوٹے میاں کی باری بھی آگئی ہے عوام نے قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے لہذا نواز لیگ کے پاس اقتدار سے چمٹے رہنے کا کوئی بھی اخلاقی جواز نہیں رہا ہے شرم کی بات ہے کہ آج بھی پنجاب حکومت ملزمان کی گرفتاری کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نظریاتی اساس کے دشمن شریفوں کا سیاسی سفر خاتمے کے قریب پہنچ گیا شہباز شریف اقتدار چھوڑ کر مقدمات کا سامنا کرنے کی تیاری کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4