رکاوٹوں کے باوجود مال روڈ پرمتحدہ اپوزیشن نے تاریخی جلسہ کیا، شیخ عرفان

رکاوٹوں کے باوجود مال روڈ پرمتحدہ اپوزیشن نے تاریخی جلسہ کیا، شیخ عرفان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مال روڈ کے تاریخی جلسہ میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے نواز لیگی حکومت کی منفی سیاست اور ان کی حکومت کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے ان کی رکاوٹوں کے باوجود مال روڈ پر ایک تاریخی جلسہ ہوا جو ان کی حکومت کے خاتمے کی وجہ بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ پوری کی پوری (ن) لیگی حکومت جمہوریت دشمن لوگوں پر مشتمل ہے موجودہ حکومت جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے پر مصروف ہے نواز شریف نے مسلسل ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رکھاہے نواز شریف ٹرمپ اور مودی کی زبان بول رہے ہے ، جمہوری قوتیں متحد ہیں ان کا جانا لکھا جا چکا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -