تحریک التوائے کار

تحریک التوائے کار

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق این ایف سی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں میبنہ کرپشن، سرکل رجسٹرار نے چار ماہ بعد بھی شکایت کا ازالہ نہ کیا۔ سرکل رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ نے رجسٹرار کواپریٹو ہاؤسنگ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ گزشتہ سال اگست میں سیف الرحمان نامی شہری نے این ایف سی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کی شکایت کی تھی۔ رجسٹرار کواپڑیٹو نے سرکل رجسٹرار کو 20 روز میں جواب دینے کا وقت دیا تھا مگر چار ماہ گزر جانے کے باوجود سرکل رجسٹرار نے شکایت کا ازالہ نہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -