لاہور لیڈز یونیورسٹی میں آٹھویں فاؤنڈیشن ڈے کی تیاریوں کا آغاز

لاہور لیڈز یونیورسٹی میں آٹھویں فاؤنڈیشن ڈے کی تیاریوں کا آغاز

  

لاہور (پ ر)لاہور لیڈز یونیورسٹی میں آ ٹھویں فاؤنڈیشن ڈے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور لیڈز یونیورسٹی کے قیام کے آٹھ سال مکمل ہونے پر بروز پیر سے مختلف تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیرز کے مطابق 22جنوری بروز پیر صبح دس بجے یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں کیک کٹنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ ہونگے۔ جبکہ ڈینز و چئر مین مختلف شعبہ جات شرکت کریں گے۔ 23 جنوری بروز منگل یونیورسٹی کے مین گراونڈ میں دو روزہ رنگا رنگ سپورٹس گالہ سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ جس میں کرکٹ، رسہ کشی، بیڈمنٹن، فٹ بال ، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے ہونگے۔30 جنوری بروز منگل یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں رنگا رنگ کلچرل و ثقافتی میلے کا انعقاد ہو گا۔

جس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات اپنے ثقافتی ملبوسات میں نظر آیءں گے۔ اس موقع پر روایتی میوزک اور ڈانس آیٹم پیش کی جائیں گی۔ چاروں صوبوں کے روایتی کھانوں کے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -