پبلک سکول سپورٹ پروگرام‘ ‘سے منسلک سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جاری

پبلک سکول سپورٹ پروگرام‘ ‘سے منسلک سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے’ ’پبلک سکول سپورٹ پروگرام‘ ‘سے منسلک سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چوتھے روز کے اختتام تک 949سکولوں میں اٹک، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، ڈی جی خان، قصور، راولپنڈی اور مظفر گڑھ اضلاع میں ٹیسٹ بڑے شفاف انداز میں منعقد ہو چکا ہے ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ اس ٹیسٹ کے ذریعے پیف سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے ۔ یہ ٹیسٹ سال میں ایک مرتبہ لیا جاتا ہے ۔ آ ج یہ ٹیسٹ لاہور ، قصور، مظفر گڑھ اور راولپنڈی میں 240سکولوں میں لیا جا رہا ہے ۔

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اپ گریڈیشن پر احسن انداز میں عمل درآمد کروانے پر سیکرٹری سکولز کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے رہنماؤں طارق محمود،حافظ غلام محی الدین،اللہ بخش قیصر،حافظ عبدالناصر،کاشف شہزاد چوہدری،شفقت نعیم اختر،وحید مراد، اعجاز خانزادہ،میڈم عذرا آفتاب،صائمہ،نصرت شاہین اور دیگر اساتذہ قائدین کی موجودگی میں سینکڑوں مردوخواتین اساتذہ نے سیکرٹری سکولز کوپھولوں کے گلدستے پیش کرکے اظہار تشکرکیا۔ اس مو قع پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کہامیں آپ اساتذہ کرام کا نہائت شکر گذار ہوں جنہوں نے اس قدر پھولوں کے گلدستے پیش کرکے میری عزت افزائی کی۔

اساتذہ میرے سر کا تاج ہیں اور انشا ء اللہ انہیں ہر ممکن سہولت دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا دیرینہ وعدہ حکومت پنجاب نے پورا کردیا ہے اب اساتذہ کو بھی چاہیئے کہ وہ طلبہ کی کردارسازی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ اس موقع پر اساتذہ نے ہاتھ بلند کرکے اپنے اس عزم کا اظہار کیا۔اس مو قع پر یو ٹی سی کے کنوینر طارق محمود نے کہا کہ آج تک کسی بھی سیکرٹری نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سے ان کے دفتر میں جاکر اساتذہ مسائل کے حل کی بات نہیں کی۔اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ اس اقدام کی تحسین بہتر انداز میں ہونی چاہیئے۔ اساتذہ تنظیموں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ اساتذہ نے کسی بھی سیکرٹری کا اس انداز میں شکریہ ادا نہیں کیا۔بعد ازاں اساتذہ قائدین نے سپیشل سیکرٹری سکولز، ایڈیشنل سیکرٹری سکولزاور ڈپٹی سیکرٹری (ایلیمنٹری و سیکنڈری)کے کمروں میں جا کر انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4