نیب کا آشیانہ سکیم میں کرپشن کا نوٹس لینے کافیصلہ خوش آئند ہے، فرخ مون

نیب کا آشیانہ سکیم میں کرپشن کا نوٹس لینے کافیصلہ خوش آئند ہے، فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے ڈی جی نیب پنجاب کی طرف سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کا نوٹس لینے اوروزیراعلی پنجاب کو22 جنوری کوطلب کرنے کے فیصلے کوخوش آئند اورپنجاب میں میگا منصوبوں میں کرپشن کے خاتمے کی طرف اہم قدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف آشیانہ سکیم نہیں بلکہ پنجاب کے تمام میگامنصوبوں میں قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔

فرخ جاوید مون نے کہا کہ شوبازشریف حکومت کے نام نہاد فلاحی منصوبوں کابین الاقوامی چارٹرڈ فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تولوگ پانامہ کوبھول جائیں گے، نیب جلدی سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے اصل دستاویزات اپنی تحویل میں لے کیونکہ پنجاب حکومت جس منصوبے میں کرپشن پکڑی جائے تووہ اس ریکارڈ کوآگ لگانے کی ماہرہے کہیں ایسا نہ ہوآشیانہ سکیم کے کاغذات کوشہبازشریف کی طلبی سے پہلے ہی جلادیاجائے۔انہوں نے کہا کہ جعلی خادم اعلٰی56 مال بناؤ کمپنیوں کے ذریعے 80 ارب روپ کا قومی خزانے کو پہلے ہی ٹیکا لگا چکے ہیں،چھوٹے بھائی نے کرپشن اورکمیشن میں اپنے بڑے بھائی کے بھی تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ آج سرپلس صوبہ کنگال ہوچکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4